گجرات : تجمل ہاوس گجرات میں ایم کیوایم چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ضلعی رہنما شہباز بٹ کی سابق وزیر خارجہ وائس چیئر مین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز بٹ کا غائبانہ تعارف بہت سنا ہے تنظیمی خوالہ سے انکی بہت تعاریفیں سنی ہیں شہباز بٹ جیسے کارکنوں سے ملاقات کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے تحریک انصاف میں بھی انکو جائز مقام دیا جائیگا اس موقع پر شہباز بٹ نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان کا پیغام تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ضلع گجرات میں گھر گھر پہنچائیں گے تحریک انصاف آئندہ آنے والے الیکشن میں ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی لوگوں کا جوک در جوک تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
