لاہور: تحر یک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا کہ با شعور عوام کو اب حکمران مزید بے و قوف نہیں بنا سکتے اور نہ ہی ان کی کرپشن جمہوریت کے نام پر مزید چل سکتی ہے۔مہران بنک نے نواز برادران کے چہرے بے نقاب کر د ئیے ہیں۔پنجاب سیکرٹر یٹ سے بیان جا ری کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں موجود جتنی بھی جماعتیں تحر یک انصافپر الزامات تراشی کر رہی ہیں در حقیقت وہ خود کر پٹ ہیں۔ موجودہ حکومت اپنے مفادات کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر رحمن ملک کے پاس مہران سیکنڈل کے ثبوت موجود ہیں تو دہ مقدمے میں فریق بنے اور عدالت بھی چاہیے کہ دہ رحمن ملک کو طلب کرئے کیونکہ یہ انتہائی اہم کیس ہے جو پاکستانی سیاست کے لئے نئی راہیں متعین کرئے گا۔تحریک ا نصاف اقتدار میں آ کے ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کرپشن کا خاتمہ کرئے گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
