
برسلز(جیوڈیسک)ترکی میں ہمسایہ ملک شام میں تنازع کے پھیلنے کے خلاف حفاظتی نقطہ نظر سے تعینات کئے گئے پیٹریاٹ میزائلوں کی 6 میں سے پہلی بیٹری آپریشنل کر دی گئی ہے۔
نیٹو کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں نصب 6 پیٹریاٹ میزائل بیٹریوں میں سے پہلی کو ہفتہ کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ یہ میزائل نیٹو کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت نصب کئے گئے ہیں۔
