
ترک فوج کا کرد باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترک فوج نے گذشتہ دو روز میں 49 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق باغیوں کے خلاف آپریشن ملک کے شمال مشرقی علاقے میں 24فوجیوں کی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا تھا ۔عراقی بارڈرکے دونوں جانب ہونے والا ہونے والے آپریشن کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔
