تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ کے موضع مرکھال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے گھر کے اندر گھس کر نہ صرف لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی بلکہ خاتون خانہ کی بے حرمتی بھی کی۔
دو نامعلوم ڈاکو غلام عباس کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات نقدی ایک لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ایک ڈاکو نے غلام عباس کی اہلیہ کی بر حرمتی بھی کی۔ ٹمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
