
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا تحفظ اولئین ترجیح ہے۔ الزام تراشی کو ترک کرکے بامقصد بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دعوت قبول کرنے پر رہنمائوں کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم قابل فخر ہے۔
