
سپریم کورٹ میں زیرسماعت توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے مہلت طلب کر لی ہے ۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت بیس فروری تک ملتوی کردی۔
بابر اعوان کو عدلیہ کیخلاف یکم دسمبر دو ہزار گیارہ کو توہین آمیز نیوز کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا اور اس کیس میں عدالت ان کا وکالت کا لائسنس بھی معطل کر چکی ہے ۔
