
تھائی لینڈ : (جیو ڈیسک) تھائی لینڈ میں تین بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق تین بم دھماکے جنوبی صوبے یالامیں ہوئے۔ دو بم گاڑی جبکہ تیسرا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
یالا کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ تیسرا بم اس وقت پھٹا جب لوگ صورتحال جاننے کے لئے موقع پرجمع تھے۔ پولیس حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسندوں پرعائد کی ہے۔
