
تھائی لینڈ(جیوڈیسک)تھائی لینڈ میں ٹرین میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی صدر بارک اوبامہ نے تھائی لینڈ کا دورہ کرنا تھا کہ تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے رویوسو میں نامعلوم شرپسندوں ٹرین میں نصب بم اڑا دیا جس سے دو ریلوے گارڈ جاں بحق ہوئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بھی موٹرسائیکل بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔
