
ایران(جیوڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے اور تہران کا کیمیائی ہتھیار بنانے کا کوئی اراداہ نہیں۔
نیویارک میں خارجہ تعلقات کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالح کا کہنا تھا کہ ایران سمیت اگر کوئی ملک وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرتا ہے تو اس حکومت کو غیر قانونی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو انسانیت کے خلاف تصور کرتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں غیر ملکی مداخلت سے پورا خطے متاثر ہو گا۔
