گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوازش علی نے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کے لیے مختص چار مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات شہر میں شاہ جہانگیر روڈ، سرگودھا روڈ نزد پل، سائیں راجہ پھاٹک اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں فروخت کے لیے لائے جانے والے جانوروں پر ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی فیس عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ڈی سی او نوازش علی نے امید ظاہر کی کہ بیوپاری حضرات انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے مقررہ سیل پویئنٹس پر ہی قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لیے لائیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
