حاصل پور : ( سلمان گل) شہر اور نواحی علاقوں میں جعلی عاملوں اور پیروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔ تھانہ سٹی میں ایسے دو نمبرجعلی عاملوںکے ناموںکی باقاعدہ لسٹ آویزاں ہے۔مگر کوئی قانونی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے جعلی عاملوں اور پیروں کی تعداد میںدن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔خاص طورپر خواتین بڑی تعدادمیںجمع پونجی لٹا رہی ہیں۔عوامی و سیاسی راہنمائوں
حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ،رانا قمرالطاف،میاں عبدالجبار اورملک خالدضیاء نے ڈی پی اوبہاولپورسے نوٹس لیکرجعلی عاملوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
