نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اینڈ افغانستان مارک گراسمین نے کہا ہے کہ جمہوری پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اس سے شدت پسندی کے خاتمے مدد ملے گی ۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان مارک گراسمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اتارچڑھاآتا رہتا ہے تاہم پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں ۔
امریکی سینئر نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کو شکست دینے کا موقع فراہم کیا ہے ۔مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مزاکرات کا آغاز ایک خوش آئند عمل ہے۔
