
جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے باغڑ میں ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے ایک گاڑی پر تین میزائل فائر کئے جس میں ہلاکتیں ہوئیں ۔ ڈرون حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
