
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کے باوجود متنازعہ سرحدی علاقے میں فوجی مشقیں شروع کر دیں۔مشقوں کے اعلان پر شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی سرزمین کو نشانہ بنایا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
جزیرہ نما کوریا انیس سو ترپن میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود تکنیکی طور پر حالت جنگ میں ہے۔
