
پشاور ایئر پورٹ پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔
زیر حراست ولیم چارلس پشاور میں امریکی کونسل خانے کا اہلکار بتایا جا رہا ہے۔ حساس اداریکی جانب سے جب تلاشی لی گئی تو نائن ایم ایم کی پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ امریکی خود کو سی آئی اے کا اہلکار بتاتا ہے۔ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے دو ایک آٹھ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔
