Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حق آ گیا اور باطل مٹ گیا

June 19, 2012June 19, 2012 0 1 min read
Rifat mazhar
Rifat mazhar
Rifat mazhar

لڑکپن میں ہمیں ما فوق ا لفطرت قصّے کہانیاں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ۔”آنہ لائیبریری”سے الف لیلوی داستانوں کی کتابیں کرائے پر لے کر نصابی کُتب کے اندر رکھ کر رات گئے تک پڑھنا ہمارا روزمّرہ کا معمول تھا اور امّاں بیچاری یہی سمجھتیں کہ چشمِ بد دور ”پڑھاکو بچی” بہت محنت کرتی ہے۔ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس چوری میں اتنے شاطر ہوتے چلے گئے کہ ہمارے سیاست دان بھی کیا ہوں گے۔یہ بیچارے تو ”سر منڈواتے ہی اولے پڑے” کے مصداق اُدھر لمبا ہاتھ مارتے ہیں اور اِدھر ”عصائے افتخار” دیسی سوڈے کی بوتل کی طرح ”ٹھا ہ ٹھاہ” برسنے لگتا ہے لیکن ہم کبھی رنگے ہاتھوں تو کیا سفید ہاتھوں بھی نہیں پکڑے گئے۔

President Zardari
President Zardari

البتہ کبھی کبھی ایسا ضرور ہوا کہ چھوٹی بہن مناسب بھتہ نہ ملنے یا دیر ہو جانے پر ”امّاں عدالت” میں ریفرنس دائر کر دیتی لیکن ہم حکومتِ وقت کی طرح ”میں نہ مانوں” کی ایسی بُلند آہنگ رٹ لگاتے کہ امّاں بھی بے بس ہو جاتیں لیکن محض اپنا بھرم قائم رکھنے کی خاطر وہ ہمیشہ یہی کہتیں کہ ”ہمیں اپنے فیصلوں پر عمل کروانا آتا ہے”۔نہ اُن کے فیصلوں پر کبھی عمل ہوا اور نہ ہم اپنی عادت سے باز آئے البتہ وعدے وعید ضرور کرتے رہے لیکن وعدے کوئی قُرآن و حدیث تو نہیں ہوتے ۔آج کے حکمرانوں کا چلن دیکھ کر ہمیں رہ رہ کر اپنے اوپر غُصّہ آ تاہے کہ اگر ہم نے بھی سیاست میں قدم رکھا ہوتا تو کامیابی ہمیشہ قدم چومتی اور ہم ”زنجیر” نہ سہی ، چاروں صوبوں کی تقدیر تو بن ہی جاتے ۔خیر گذشت آ نچہ گذشت ، بات ہو رہی تھی الف لیلوی داستانوں کی جن میں چشمِ زدن میں نا ممکن کو ممکن کر دکھانے والا ”چراغ کا جِن” ہمیشہ ہمارا آئیڈیل رہا ۔

شعور کی پختگی کے ساتھ ساتھ جِنوں بھوتوں کا تصّور بھی باطل ہوتا چلا گیا اور ہم بھی تخیلات کی پُر شکوہ وادیوں سے نِکل کر عالمِ آب و گِل میں آتے چلے گئے لیکن اب اچانک کچھ ایسا ہوا کہ ہم چونک چونک اُٹھے ۔ہمیں یقین ہوتا چلا گیا کہ اُن الف لیلوی داستانوں میں کہیں نہ کہیں ضرور سچائی رہی ہو گی کہ اگر اِس مادی دُنیا میں ملک ریاض جیسے افسانوی اور ما فوق الفطرت کردار جنم لے سکتے ہیں تو چراغ کا جِن کیوں نہیں۔ملک ریاض جو صحافیوں ، سیاستدانوں ، جرنیلوں اور بیوروکریٹوں کو اپنی جیبوں میں بھرے پھرتا ہے ، جس کے حکمرانوں ے ساتھ بھی اتنے ہی قریبی تعلقات ہیں جتنے اپوزیشن کے ساتھ۔جو روزانہ لاکھوں غریبوں کو کھانا بھی کھلاتا ہے اور اربوں روپئے مالیت کی زمین یوں ”نُکرے” لگاتا ہے کہ کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی ۔جس کا حقیر ترین تحفہ بھی ”بُلٹ پروف ” گاڑی ہوتی ہے۔

جس کے خلاف سپریم کورٹ میں بیک وقت چار چار درجن کیس زیرِ سماعت ہیں پھر بھی وہ عدلیہ کو سینہ تان کر ”تڑیاں” لگاتا نظر آتا ہے اور باعثِ شرم یہ کہ اُس کی تڑیوں کو سچ ثابت کرنے والے بھاڑے کے ٹٹو بھی بہت ۔ 1985 ء سے پہلے سائیکل پر گھومنے والا وہ معمولی کلرک آج ذاتی جہاز کا مالک ہے ۔تحقیق کہ اُس کے قبضے میں کوئی جِن نہیں بلکہ وہ خود جِن ہے جو پلک جھپکتے اربوں کھربوں میں کھیلنے لگا۔البتہ میرے تصّوراتی جِن اور اِس جِن میں واضح فرق یہ ہے کہ میرا جِن چراغ کا غُلام لیکن اُس کے سبھی غلام ۔ قانونِ فطرت مگر یہی ہے کہ ہر فرعونے را موسیٰ۔اللہ تعالیٰ نے اِس دور کے فرعون کے لئے بھی موسیٰ پیدا کر دیا۔عظیم مفکر افلاطون کہتا ہے کہ بہتر ہے کہ اپنا مُنہ بند رکھو، مچھلی جتنی دیر تک اپنا مُنہ بند رکھتی ہے کانٹے میں نہیں پھنستی لیکن شاطر ریاض ملک نے مُنہ کھولا اور اپنے آپ کو ہی برباد کرتا چلا گیا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارسلان افتخار اپنے عظیم باپ کے لئے سر مایۂ افتخار نہیں باعثِ آزار پہلے بھی بنا اوراب بھی لیکن طاغوتی طا قتوں کا نشانہ ارسلان کبھی نہ تھا۔

Iftikhar Ch
Iftikhar Ch

یہ تو چیف جسٹس صاحب کا گھیراؤ کرنے کا ایسا مکروہ منصوبہ تھا جو اُن کی بحالی کے ساتھ ہی ایوانِ صدر میں شروع ہوا ،وزیرِ اعظم ہاؤس میں اِس کی نوک پلک سنواری جاتی رہی اور کاسہ لیس لکھاریوں کے ذریعے افواہوں کی شیطانی بھٹی میں کھولتا رہالیکن وہ سبھی بھول گئے کہ ”ربّ بہتر منصوبہ ساز ہے ”۔چیف جسٹس صاحب نے اچانک از خود نوٹس لے کر اُن کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا اور سبھی بیک زباں چلّا اٹھے کہ اس پر تو از خود نوٹس بنتا ہی نہیں ۔کیوں؟۔شاید اس لئے کہ ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی تھا ۔پروگرام تویہ تھا کہ سرگوشیوں کی صورت میں عوام کے ذہنوں میں یہ زہر گھولاجائے کہ علامتِ انصاف افتخار محمد چوہدری دیانت کے اُس معیار پر پورا نہیں اُترتے جس کا وہ دعویٰ کرتے ہیں ۔لیکن ربّ اپنے بندوں کو کبھی رُسوا نہیں ہونے دیتا اُس خُدائے ذوالجلال نے تو اپنے بندے کا امتحان لینا بھی پسند نہیں کیا اور کچھ ایسا انتظام کر دیا کہ دُشمن خود بخود رسوائیوں کے پاتال میں گِرتا چلا گیا ۔ دُنیا نیوز پر جس طرح سے مبشر لقمان اور مہر بخاری کا بھانڈا پھوٹا اور اُن کی شخصیت کا مکروہ پہلو طشت از بام ہوا وہ ہر اینکر اور لکھاری کے لئے باعثِ ندامت ہے ۔لیکن میں اسے کسی اور زاویۂ نگاہ سے دیکھتی ہوں ۔

مجھے تو اِس میں واضح طور پر ربّ ِ کائینات کی منصوبہ سازی نظر آتی ہے ۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ٹاک شوز میں وقفے کے دوران کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ کی گئی ہو ۔لیکن ایسا بھی کبھی نہیں ہوا کہ وقفے کے دوران باقاعدہ سازشیں تیار کی جاتی ہوں ۔ریکارڈنگ کرنے والے اصحاب یقیناََ لائقِ تحسین ہیں جنہوں نے نتائج سے بے پرواہ ہو کر عدلیہ کے خلاف ہونے والی سازش کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ ایسے اینکرز کے اصلی چہرے بھی سامنے لائے جو چند ٹکوں کی خاطر اپنے ضمیر کا ہمہ وقت سودا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔ہم نے انہی کالموں میں متعدد بار ایسے قلم فروشوں کا احتساب کرنے پر زور دیا لیکن نقار خانے میں تُوتی کی آواز کون سُنتا ہے۔

اس میں کچھ کلام نہیں کہ صحافت عبادت ہے بشرطیکہ مداحی ،مداہنت اور کاسہ لیسی سے پاک ہولیکن جہاں بڑے بڑے نامی گرامی پہلوان کثافت میں لتھڑے ہوں وہاں کسی کے لکھے کا کون اعتبار کرے گا اور کیوں؟۔اعلیٰ عدلیہ نے تو اس ٹاک شو کا از خود نوٹس لے کر ایک بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے لیکن نتیجہ وہی ”ڈھاک کے تین پات” ہی نکلے گاکیونکہ پاکستان میں ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے اور جتنی دیر تک ہم من حیث القوم یہ ادراک نہیں کر لیتے کہ ہماری بربادیوں کا ذمہ دار کون ہے ،ایسا ہی ہوتا رہے گا ۔ سکینڈل پہ سکینڈل بنتے چلے جائیں گے اور اصل مسائل کے ہاتھوں کوئی تیل چھڑک کے آگ لگا لے گا ،کوئی زہر کا پیالہ پی لے گا اور کوئی اپنے بیوی بچوں کو قتل کرکے خود کُشی کر لے گا ۔کتنے بُزدِل ہیں یہ خود کشی کرنے والے لوگ ۔بھئی اگر مرنا ہی ٹھہر گیا تو دو چار کو واصلِ جہنم کرکے کیوں نہ مرا جائے ۔ تحریر: پروفیسر رفعت مظہر prof_riffat_mazhar@hotmail.com

Share this:
Tags:
book library عدالت محنت
Richard Nicoll
Previous Post ریچرڈ نیکول کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش
Next Post پنجاب : بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جلاؤ گھیراؤ
load shedding

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close