
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وہ برطانیہ میں قیام کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گی ان کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ دورے کے اختتام پر دونوں وزرا خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس بھی ہوگی۔
