گجرات : پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپاؤ) کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے بھوجا ائر طیارے کے حادثہ میں جاں بحق افرادکے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت اور ان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی مغفرت کیلئے دعاکی فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے محمد فیصل میرنے متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مصیبت اور غم کی گھڑی میں پی پی پی شیرپائو ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے حقوق ،تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
