
لندن(جیوڈیسک)متحدہ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد نے لندن سے سندھ کے گورنر عشرت العباد کو فون کیا۔ الطاف حسین نے انہیں صدر سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو تین بجے تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
