گجرات : حیدر میلاد کمیٹی مدینہ سیداں کے زیر اہتمام 5ویں سالانہ محفل نعت بعنوان سوہنے دیاں گلاں ، حیدری چوک مدینہ سیداں میں بعد نماز عشاء منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر محمد ارشد ہاشمی قادری چشتی نے کی ، مہمان خصوصی پیر محمد یامین سرکار تھے ، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، ملک رضوان نے شرف حاصل کیا ، عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے نقابت کے فرائض انجام دئیے ، ثناء خوانِ مصطفی ۖ ، مقدس ہاشمی ، مقرب ہاشمی ، محتشم ہاشمی ، سید عثمان الحسینی ، قاری احمد رضا جماعتی آف گوجرانوالہ اور عبدالرئوف راجہ آف فیصل آباد نے بارگاہ سرور کونین حاضری کا شرف حاصل کیا ، علامہ قاری محمد شاہد چشتی خطیب اعظم گجرات نے سوہنے دیاں گلاں کے موضوع پر خطاب کیا ، محفل میں مہمان شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، سید نذیر حسین شاہ ، سید صابر حسین شاہ اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عبدالمصطفیٰ سیالوی نے بھی شرکت کی ، آخر میں درود سلام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ، آخر میں پیر محمد ارشد ہاشمی نے دعا فرمائی اس پر محفل کا اختتام ہوا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
