
حیدر آباد (جیوڈیسک)حیدر آباد میں کسٹم حکام نے خیبر میل پر چھاپہ مار کر ممنوعہ بور کا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ کراچی سے بک کرایا گیا تھا جسے کسٹم حکام نے حیدر آباد سٹیشن پر خفیہ اطلاع پر قبضے میں لے لیا ۔
برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں 350 پستول ، شارٹ گن اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
