گجرات( جی پی آئی)خادم پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب میں سبز انقلا ب لا نا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او نوازش علی نے گرین ٹریکٹر سکیم مین کامیاب قرار پا نے والے امیدواروں میں ٹریکٹروں کی بُکنگ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ خا دم پنجا ب کی ٹریکٹروں کی فراہمی پر بھا ری مقدار میں سبسڈی اُن کی کسان دوست پا لیسیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔اس مو قع پر بریفنگ دیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت تو سیع نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے ہر ٹریکٹر پر 2 لا کھ رو پے سبسڈی فراہم کی ہے اس سلسلہ میں ضلع گجرات کے لیے 228ٹریکٹر مختص کیے گئے ٹائم باونڈ پلا ن کے تحت ہر خوش نصیب بُکنگ کے مرا حل جلد از جلد مکمل کر وائیں 30اکتو بر 2012تک بُکنگ نہ کر وانے والے امیدواروں کے الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی اور ویٹنگ لسٹ میں شامل اُمیدواروں کو الاٹمنٹ جا ری کیے جا ئیں گے لہذا اس سلسلہ میں تما م کامیاب امیدواروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ٹریکٹر بُک کروالیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
