لالہ موسیٰ (جی پی آئی)خود کو استاد کا نمائندہ کہنے والے ان کی تنظیم پنجاب ٹیچرز یونین (پی ٹی یو ) کو خراب نہ کریں ، گروپوں اور دھڑے بندی سے اساتذہ کاز کو بے حد نقصان ہو رہا ہے ، پی ٹی یو کے تمام نمائندگان دھڑے بندی اور گروپوں کا خاتمہ کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اساتذہ کی خدمت کریں ، اور جمہوری روایات کے مطابق پی ٹی یو ضلع گجرات تحصیل اور تمام مراکز میں باقاعدہ الیکشن کروائے جائیں ، ان خیالات کا اظہار کا پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئرمین چوہدری شہزاد احمد کائرہ اور وائس چیئرمین ساجد یعقوب صدیقی نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں ںے کہا کہ نام نہاد عہدیداران اساتذہ برادری کے حال پر رحم کرتے ہوئے اپنی دیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانے کی بجائے اکثریتی گروپ کی رائے کو تسلیم کریں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
