
لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد احسن اقدام ہے، خون میں بھیگی امداد قبول نہ کی جائے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امریکہ کی اپنی اہمیت ہے لیکن ہمیں اپنے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ انھوں نے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے باوجود پنجاب اغیار کی امداد نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے۔
