
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ جمرود کے علاقے وزیرڈنڈ میں بارودی مواد سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔
دھماکے سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنھیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے قریبی کھڑی ایک کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
