
پشاور : خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا باڑہ کے علاقے جھانسی میں ہوا جہاں تین راہ گیر جاں بحق ار دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی مزید سخت کر کے چیکنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔
