
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کالاخیل میں شدت پسندوں نے چونتیس مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تیس مزدوروں کے علاوہ ایک تعمیراتی کمپنی کے چار مزدوروں کو بھی اغوا کرلیا ہے ۔ شدت پسند مزدوروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
