Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دانشمندانہ سوچ

July 8, 2012July 8, 2012 0 1 min read
nato supply
 nato supply
nato supply

آخرِ کار خدا خدا کر کے وہ لمحہ بھی آ پہنچا جس میں حکومتِ پاکستان نے نیٹو بحالی کا انتہائی مشکل فیصلہ کر ڈالا ۔ کچھ مذہبی حلقوں کو یہ فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ انکی زندگی کا واحد مقصد افرا تفری اور انارکی پھیلا نا ہو تا ہے تاکہ انکی اسلام پسندی کا بھرم رہ جائے اور انکی جہادی سوچ کی ترویج کیلئے راہیں کشادہ رہیں ۔انھیں اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ ملکی معا ملات کتنی مشکلات کا شکار ہیں۔ دنیا کی ساری مہذب اور ترقی یافتہ اقوام ایک جانب کھڑی ہیں اور پاکستان رنگ کی دوسری جانب گلوزپہن کر ان ساری اقوام سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے پر تو رہا ہے۔

باکسنگ بڑا خطرناک کھیل ہے اور اس میں بعض اوقات جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں۔باز وئو ں میں طاقت ہو تو باکسنگ کا مزہ ہی نرالا ہوتا ہے لیکن اگر کسی بیمار کو رنگ میں اتار دیا جائے تو پھر اسکی جو درگت بنے گی وہ سب کو پتہ ہے ۔پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں دھشت گردی اور کمزور معیشت سرِ فہرست ہیں۔ امن و امان کی بگڑتی ہو ئی صورتِ حال اسی دھشت گردی کی بدولت ہے جسے مذہبی جنونیوں نے پاکستان پر مسلط کر رکھا ہے۔ اگر دھشت گردی پر قابو پا لیا جائے تو امن و امان کا مسئلہ چٹکیوں میں حل ہو جائیگا۔ علیحدگی کے رحجانات ایک اور بڑی حقیقت ہیں جس نے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میںلے رکھا ہے۔

بھارتی پشت پناہی اور امریکی ڈپلومیسی اس علیحدگی پسندی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ بلوچستان میں روز لاشیں گرا ئی جا رہی ہیں اور لاشیں گرانے والے کوئی غیر نہیں اپنے ہی ہم وطن ہیں۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ آزادی چاہتے ہیں اور جب تک بلوچ آزادی کی نعمت سے سرفراز نہیں ہو جاتے یہ جنگ جاری رہیگی۔بھارتی اور امریکی لابی بلوچیوں کو اسلحے اور فوجی سازو سامان سے لاد بھی رہی ہے تا کہ ان کی یہ جدو جہد دھیمی نہ پڑنے پائے۔ چند ماہ قبل امریکی سینٹ میں آزاد بلوچستان کے قیام کی باز گشت بھی اسی تناظر میں تھی ۔حکومتِ پاکستان کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ان نامساعد حالات میںان ملک دشمن سرگرمیوں سے کیسے نبرد آزما ہو۔ اپوز یشن اور مذہبی جماعتیں ہر روز جلسے، جلوسوں اور ہنگاموں سے حکومت کو بیک فٹ پر کھیلنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

parliament
parliament

اپوزیشن کی اولین ترجیح اقتدار کا حصول ہے اور حکومت عوامی دباو کے پیشِ نظر بڑے فیصلوں سے گریزاں نظر آرہی ہے لیکن پانی سر سے گزر جانے کے بعد اسے کو ئی بڑا فیصلہ بہر حا ل کرنا تھا اور اس نے نیٹو  سپلائی  امریکہ   کی بحالی کا فیصلہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے ۔ حکو مت پر بہت سے دبائو ہو تے ہیں جو کہ اپوزیشن کو نظر نہیں آتے کیونکہ وہ عالمی سیاست میں ان دبائوں سے گزری نہیں ہوتی اور سے یہ احساس نہیں ہوتا کہ ریاست کی بقا کے تقاضے کیا ہو تے ہیںاور ریاست کو دبائو میں زندہ ر کھنے کیلئے کون سی حکمتِ عملی اختیار کرنی پڑتی ہے ۔ بڑی قیادت کا یہی کمال ہو تا ہے کہ اسے عالمی دبائو پر عوام کو قائل کرنا ہو تا ہے اور ریاستی مجبوریوں کے پیشِ نظر ایسے فیصلے کرنے ہو تے ہیں جن سے ریاست کی بقا پر کوئی حرف نہ آسکے۔۔

نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد جنھیں شک تھا اب ان کو بھی یقین آگیا ہو گا کہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے اور اس سے فی الحا ل ٹکر لیناممکن نہیں ہے ۔سات ماہ تک نیٹو سپلائی کو بند ر کھنا معمولی بات نہیں تھی لیکن موجودہ حکومت نے ایسا کر کے دکھا یااور اب قومی مفادات کے پیشِ نظر اسکی بحالی کا فیصلہ ہو گیا ہے جو حکومت کی شاندار حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ ٢٦ نومبر ٢٠١١ کو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پی پی پی کی حکومت نے نیٹوسپلائی کو بند کرنے کا جو جرات مندانہ فیصلہ کیا اور پھر اس فیصلے پر سات ماہ تک ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی رہ گئی جو یہ ہ دکھانے کیلئے کافی ہے کہ وہ عوامی جذ بات کا خیال رکھتی ہے اور ان کی خواہشوں اور امنگوں کو اہمیت دیتی ہے۔

اس نے سات ماہ تک امریکہ بہادر کو خوب گھسیٹا ، اسے ترلوں تک لے آئے اور ان کی کھٹیا کھڑی کر دی اور ساتھ ہی ساتھ امریکی دبائو کا سامنا بھی کرتے رہے اور ثابت قدم رہے ا لیکن ہر شہ کی حد ہو تی ہے لہذا پاکستان بھی سات ماہ تک بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کے بعد نیٹو سپلائی کو کھولنے پر آمادہ ہو گیاکیونکہ امریکہ اپنی حلیف نیٹو کے ساتھ مل کر پاکستان کیلئے بہت سی مشکلات کھڑی کرنے کی راہ پر جانے کا فیصلہ کرنے والا تھا ۔ بھارت پاکستا ن کو بمبئی حملوں میں پھا نسنے کیلئے بے چین ہے اور اس کیلئے وہ امریکہ کی جانب دیکھ رہا ہے لیکن امریکہ اسے ابھی تک دامن نہیں پکڑوا رہا جسکی وجہ سے بھا رت کی خوابیدہ خوا ہشوں پر بر گ و بار نہیں آرہا۔حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھر پور ایکشن کی تیاری اور پھر پاکستانی طالبان کی پشت پناہی ہمیں ایسی صورتِ حال میں دھکیل سکتی تھی جس سے نبرد آزما ہو نا ہمارے بس میں نہ ہو تا اور ریاست کی بقا اور استحکام پر گہرے بادل چھا جاتے۔

salala check post
salala check post

امریکی 2مئی کو ایبٹ آباد اپریشن کر کے اسامہ بن لادن کو قتل کر کے ساتھ لے گئے تو پاکستان نے کیا کر لیا تھا اور اگر امریکہ اس دفعہ بھی حقانی نیٹ روک کی سر گرمیوں اور القاعدہ کی قیادت کے پاکستان میں رو پوشی کو بہانہ بنا کر پاکستان پر یلغار کر دیتا تو پھر ہم اپنے تحفظ اور بچائو کیلئے کس کا دروازہ کھٹکھٹا تے ؟ جانبازی بڑا خوبصورت لفظ ہے لیکن ریاستیں جذباتیت پر نہیں چلتیں بلکہ عقل و دانش اور تحمل سے اپنے بچائو اور حفا ظت کا فیصلہ کرتی ہیں۔ ٢٦ نومبر کو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کیلئے پاکستان نے بھر پور احتجاج کر کے امریکہ کو معافی مانگنے پر مجبور کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی عز ت و ناموس کو ہر شہ پر فوقیت دیتا ہے لیکن سلالہ چیک پوسٹ پر دنیا رک نہیں جاتی۔قومیں سانحات کے بعد ٹھہر نہیں جاتیںبلکہ ا پنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد آگے کا سفر جاری رکھتی ہیں اور یہی ساری دنیا کا دستور ہے اور یہی پا کستان نے بھی کیا ہے۔ابھی تک تو ہم ڈرون حملوں کو بھی نہیں ر کوا سکے لہذا یہ کہنا کہ نیٹو سپلائی پر امریکی ردِ عمل کو ہم برداشت کر لیں گئے صحیح نہیں ہے۔

فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے انرجی اور بجلی کا پورا نظام ٹھپ ہو رہا ہے لیکن پھر بھی جنونی بضد ہیں کہ ہم امریکہ سے ٹکر لے کر اسے شکست دیں گئے ۔ حکومت ریاست کے استحکام کی خاطر اہم اقدامات کرتی ہے تو یہی عناصر اسکی بلا جواز مخالفت کر کے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ یاد رکھئے پاکستان کی فوجی اور جنگی صلا حتیں اس سطح پر نہیں ہیں کہ ہم امریکہ سے ٹکر لے سکیں۔ہم ڈرون حملوں پر احتجاج تو ضرور کرتے ہیں لیکن اسے روکنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ڈرون حملے لگا تار ہو رہے ہیں اور پاکستان اسے بحالتِ مجبوری برداشت کر رہا ہے ۔ میری ذاتی رائے ہے کہ ڈرون حملے اگر دھشت گردوں کے خلاف ہیں تو انھیں پاکستانی حکومت کی زیرِ ِنگرانی ہونا چائیے تا کہ ان حملوں میں صرف دھشت گردوں کو نشانہ بنا یا جا سکے اور نہتے معصوم اور بے گناہ شہری اس کا نشانہ نہ بن سکیں۔ انسانی جان قابلِ تکریم ہے اور اسکی تکریم کو مٹانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی چاہے وہ ا مریکہ ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک۔انسانیت کی تکریم اور اس کی حر مت کا یقینی بنا ناریاستی ذمہ داری ہے اور ریاست کو اسے ہر قیمت پر یقینی بنا ہو گا۔

america
america

اگر معاملہ صرف امریکہ کے ساتھ ہوتا تو بات دوسری تھی لیکن اس وقت تو دنیا کی ٤٩ ترقی یافتہ اقوام ہیں جھنوں نے نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان پر دبائو ڈالا ہوا تھا۔پاکستان کو نہ چاہتے ہو ئے بھی اس کو بحال کرنا پڑنا تھا کیونکہ ایسا کرنا اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کا بھی تقاضا تھا اور پھر پاکستان کی تجارت اور روا بط بھی انہی مما لک کے ساتھ زیادہ ہیں ۔دریا میں رہنا لیکن مگر مچھ سے بیر کے مصداق ان سب سے ٹکر لینا ممکن نہیں تھا اور ٹکر ائو سے پاکستانی مفادات کے تحفظ کی بجائے ان مفادات کو نقصان پہنچنے کا شدید احتمال تھا لہذا دانشمندی کا تقاضا تھا کہ امریکہ اور نیٹو اقوام کو یہ احساس د لا یا جاتا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ ہے جسے پاکستانی قوم برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

حکومتی اصرار کی وجہ ہے کہ نیٹو اقوام کو پاکستان کو یہ یقین دلانا پڑا کہ وہ اس طرح کی کاروائی دوبارہ نہیں کریں گئے جس سے پاکستانیوں کے دلی جذبات مجروح ہوتے ہوں ۔عز ت و ناموس ہمیشہ سے قوموں کی پہچان ہوا کرتی ہے اور اس کااظہار کرنا بہت ضروری ہو تا ہے۔سات ماہ تک امریکہ کو گھمن گھیریا ں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی حکومت ملکی تقدس اور وقار پر انتہائی جذباتی ہے اور کسی کو بھی پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ ہم نے تو ایک ٹیلیفوں کال پر خود ساختہ کمانڈو کو زمین پر لیٹتے ہو ئے بھی دیکھا ہے لہذا پی پی پی حکومت کا سات ماہ تک نیٹو سپلائی روکنا پاکستانی قیادت کی جراتمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سات ماہ تک قومی وقار اور احترام کی سر بلندی کا علم بلند کئے رکھا تھا اور امریکہ کو اس بات پر مجبور کیا تھا کہ وہ پاکستانی عوام سے اپنے اس شرمناک فعل پر معافی مانگے کیونکہ پاکستانی قوم معافی سے کم کسی بات پر بھی راضی نہیں ہو سکتے۔

امریکہ نے معافی کا اظہار کر کے پاکستانی عوام کے جذبات کا جو احترام کیا ہے اس نے پاکستانی قوم کے جذبات اور بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔یہ ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پاکستانی حکومت نے جس دانشمندی سے عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے پاکستانی عوام اس پر حکومت کے اقدامات کی حمائت کرتے ہیں اور پی پی پی کی عوامی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ اس نے پاکستان کی عز ت و وقار کو جھکنے نہیں دیا۔

دفاعِ پاکستان کونسل جس میں مذہبی عنا صر کی اکثریت ہے اس فیصلے کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کرچکی ہے حا لانکہ ان کے اپنے دورِ حکومت میں نیٹو سپلائی بڑے دھڑلے سے جاری و ساری تھی ۔ اس وقت نہ تو نیٹو سپلائی اسلام کے خلاف تھی اور نہ ہی پاکستانی مفادات کے خلاف تھی۔ مال پانی بن رہا تھا لہذا سب کچھ جا ئز تھا۔ مذہبی پیشوائیت کی یہی قلا بازیاں ہیں جن کی وجہ سے عوام ان کی باتوںکا یقین نہیں کرتے اور ا نھیں انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوام کو سوچنا ہو گا کہ وہ چیز جو کل جائز تھی آج ناجائز کیسے ہو گئی ؟اور پھر سوال جائز اور ناجا ئز کا بھی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ان مذہبی جماعتوں کو پی پی پی سے خدا واسطے کا بیر ہے لہذا انھیں اس حکومت کی مخالفت کیلئے کوئی ایشو چائیے تا کہ وہ اس ایشو پر اپنی سیاست کر سکیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جنگی جنونیت کا نہیں بلکہ امن و آشتی اور رواداری کی علمبردار جماعت ہے لہذا وہ دنیا کے ساتھ جنگی جنونیت کو بڑھاوا نہیں دینا چا ہتی۔

اسے اپنی کمزوریوں اور طاقت کا علم ہے اور وہ اسی بنیاد پر فیصلے کر رہی ہے ۔ موجودہ حکومت ٹکراو کی پالیسی نہیں بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور احترام کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ امریکہ کی معافی کے بعد معا ملا ت کو آگے بڑھانا ایک دانشمندانہ سوچ ہے اور ریاست کی خوشخالی اور استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پوری قوم کو حکومتی فیصلوں کا ساتھ دینا چائیے تا کہ امریکہ اور نیٹو کے ساتھ باہمی روابط سے پاکستانی معیشت اور تجارت میں تیزی آ سکے اور یہ اقدامات پاکستان میں غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کی نوید بن سکیں۔تحریر : طارق حسین بٹ

 

Share this:
Tags:
america Nato supply pakistani government salala check post امریکہ سلالہ چیک پوسٹ نیٹو سپلائی
London Police Officers
Previous Post لندن میں انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن، خاتون گرفتار
Next Post لیاری آپریشن کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
Protest Lyari operation

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close