
شام میں صدر بشارالاسد مخالف مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ سب سے زیادہ سویلین شام کے شہر حما اور حمص میں ہلاک ہوئے جہاں صدر بشار الاسد کی سیکورٹی اور حامی فورسز نے مظاہرین کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ ان شہروں میں سیکورٹی فورسز کے علاوہ صدر بشار الاسد کی حامی فورس بھی مظاہرین کے خلاف بر سر پیکار ہے۔
