
وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر پی آئی سی اسکینڈل میں ملوث ادویا ساز کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے ہیں۔
ای سی ایل میں شامل کئے گئے ڈائریکٹرز میں سے تین کا تعلق افروز فارماسسٹ کمپنی سے ہے جن میں فیروز الدین ، امین فیروز الدین اور عبداللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میگا فارسسٹ کمپنی کے ڈائریکٹر طاہر اعظم اور چوہدری نادر شامل ہیں۔
