
ایشیا کبڈی کپ (جیوڈیسک) دوسرا ایشیا کبڈی کپ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، ایونٹ کے لیے پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے جبکہ ایشیا کبڈی کپ میں شرکت کے لئے بھارت کا اٹھارہ رکنی دستہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ چکا ہے۔
بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انہیں بہت پیار ملا، ایسے ایونٹس سے دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے میں اضافہ ہو گا۔
