Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دوغلا پن

April 12, 2012 0 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے نے پوری قوم جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے پوری قوم غم و گ غصے میں پاگل ہو رہی ہے اور ابھی تک اس میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے ۔ اسکے ٢٦ جوا نوں کی شہادت نے اسے بڑا جذباتی بنا رکھا ہے وہ ملکی سالمیت کے خلاف امریکی جارحیت پر امریکی جارحیت کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے لیکن اسے کو ئی راہ سجھائی نہیں دے رہی۔ اس واقعے کے خلاف پر زور قومی احتجاج فوج اور وطن سے اسکی محبت کا آئینہ دار ہے۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے اغراض و مقاصد کیا تھے اور اس حملے سے نیٹو کیا حاصل کرنا چاہتا تھا۔سب کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ قبائلی علا قوں میں طالبان کی موجودگی اور ان کی آئو بھگت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہمیں اسے تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔ قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کے اہم راہنما چھپے ہو ئے ہیں جہاں سے وہ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہو ئے ہیں جن کے خلاف امریکی افواج بر سرِ پکار ہیں۔ امریکہ کو شکائت ہے کہ پاکستان ان دھشت گروں کے ساتھ ملا ہوا ہے جس سے امر یکہ کو اپنے اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکہ کا مطالبہ یہ ہے کہ پاکستان ان دھشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقوں میں ایک گرینڈ اپریشن کرے جسطرح کا اپریشن اس نے سوات میں کیا تھا تاکہ ان دھشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے لیکن پاکستان اس سے پہلو تہی کر رہا ہے۔ ا مریکہ کو شکائت ہے کہ پاکستان شدت پسند طالبان کے خلاف اس طرح حرکت میں نہیں آرہا جسطرح اسے حرکت میں آنا چائیے۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان کچھ غلط فہمیوں نے جنم لے رکھا ہے جسکی وجہ سے انکے درمیان عدمِ تعاون کی خلیج دن بدن گہری ہوتی جا رہی ہے جو پاک امریکی تعلقات کو بری طرح سے مجروح کر رہی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کسی ایسی راہ کا انتخاب کیا جا ئے جس سے کئی دہائیوں پر محیط یہ تعلقات ایک دفعہ پھر معمول پر آجائیں۔ قبائلی علاقوں میں طالبان کی موجودگی اور دھشت گرد کاروائیوں میں انکی مدد ایک اٹل حقیقت ہے اور ہمیں اسے تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہو گا تاکہ پاک امریکی تعلقات کو بچانے کی کوئی صورت پیدا ہو سکے۔

میں ان لوگوں سے بالکل متفق نہیں ہوں جو پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کو ہوا دے کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے اور پوری دنیا پر اسکا سکہ چلتا ہے لہذا ہمیں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا نا چا ہیے جس سے اس تاثر کو ہوا ملے کہ ہم امریکہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ پاکستان کو ا س حقیقت کو کبھی بھی فراموش نہیںکرنا چائیے کہ اسکی مغربی سرحدوں پر اسکا ازلی دشمن بھارت ساری صورتِ حال کا بڑی گہر ی نظر سے جائزہ لے رہا ہے اسکی پہلی اور آخری خواہش یہی ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوتا کہ اسے امریکی اشیرواد سے اس علاقے میں اپنی من مانی کرنے کے مواقع میسر آ جائیں۔ اسکا واحد قصد اکھنڈ بھارت کا خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ امریکہ ہمارے مدِ مقابل کھڑا ہو جائے۔ امریکی دشمنی سے ہمارے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہو جائینگی ہمیں مغر بی اور مشرقی سرحدوں پر کئی محاذوں پر ایک ہی وقت میں سرگرم ہونا پڑے گا جسکے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہماری فوج اتنی طاقتور نہیں کہ وہ دنیا کی ان دو طاقتوں سے بیک وقت نبرد آزما ہو سکے۔ہمیں اتنا وزن اٹھانے کی کوشش کرنی چائیے جسے ہم آسانی سے اٹھا سکیں۔ ہم نے اس سے قبل بھی جذباتیت میں آدھا ملک گنوا دیا تھا لہذا اسطرح کی غلطی کو دوبارہ دہرانا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔

امریکہ ہمارا اتحادی ہے اور ہمیں اپنے اتحادی کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنی ہو گی۔ ڈبل کراس کرنا اور چالاکی کا مظاہرہ کرنا کبھی کبھی مہنگا بھی پڑ جاتا ہے اور گلے کا پھندہ بھی بن جاتا ہے لہذا ہمیں دوغلے پن سے پرہیز کرنی ہو گی تا کہ امریکہ کے اس عدمِ اعتماد کو جوا امریکہ ہمارے سا تھ کر رہا ہے اس میں کمی لائی جا سکے۔ جنرل پرویز مشرف کا سارا دور اسی طرح کی دوغلی پالیسیوں کا غماض تھا جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

پاکستان اور امریکہ میں کسی لحا ظ سے بھی برابری کا کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ کے ساتھ ٹیکنا لوجی اور جدید جنگی سازو سامان اور مہارت میں موازنہ کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ سپر پاور اور ترقی پذیر ممالک کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ امریکہ ٹیکنالوجی، طاقت اور مہارت میں ہم سے کوسوں آگے ہے اور ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہو نا چائیے۔ ہمیں اس بات کو بھی فراموش نہیں کرنا چائیے کہ امریکہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کی پیٹھ بھی تھپتھپا رہا ہے اور ہمارے خلاف اس کے جذبات کو ہوا بھی ے رہا ہے۔ مذہبی پیشوائت بھڑکوں اور کھوکھلے نعروں سے ایسی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریگی تا کہ تصادم نا گزیر ہو جائے اور موجودہ حکومت کی چھٹی ہو جائے اور انھیں حکومت سازی کے معاملات میں کوئی اہم کردار میسر آجائے۔مذہبی پیشوائت تو ہمہ وقت حالتِ جنگ میں ہوتی ہے۔ اس کیلئے انتشار۔ بدامنی اور جنگ و جدل اسلام کے احیا کی علامتیں ہیں لہذا وہ باہمی ٹکراؤ کے موا قعوں کی تلاش میں ر ہتی ہے تا کہ اسکا کام آسان ہو جائے۔ اسکے نزدیک امریکہ سے جنگ کفر اور اسلام کی جنگ ہے جسے ہمیں ہر حال میں لڑنا ہو گا ان کے بقول اس جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں لہذا ہمیں اللہ کا نام لے کر امریکہ کے سامنے ڈٹ جانا چائیے تا کہ اسلام کی حقانیت کو دنیا پر ثابت کیا جا سکے۔ ہمیں اس بات کا احساس ہو نا چاہیے کہ اخباری بیانات، بھڑکوں اور جھک مارنے سے قومیں تشکیل نہیں پاتیں لہذا خوابوں سے باہر نکلنا ہو گا اور حقائق کا سامنا کرنا ہو گا۔ ہمیں اپنے پرانے تصورا ت کو بدلنا ہو گا کیونکہ پرانے تصورات وقت کی بے رحم دھار پر زیادہ دیر ہمارا ساتھ نہیں دے سکتے۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اپنی خود مختاری کا تحفظ کیسے کر سکتے ہیں اور اس ھدف کے حصول میں کون ہمارا ممدو معاون ہو سکتا ہے۔

ایک نکتہ بڑ اہم ہے کہ ہر دفعہ پاکستانی فوج اور اسکے متعلقہ ادارے ہزیمت سے دوچار کیوں ہو تے ہیںاور انھیں جگ ہسائی کا سبب کیوں بنا پڑتا ہے۔ پاک فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن سیاسی معاملات میں دلچسپی کی وجہ سے پاک فوج اس فرض سے اغراض برت رہی ہے۔ ہماری فوجی جنتا کا پہلا کام منتخب حکمرانوں کو نیچا دکھانا اورانکے خلاف ثبوت اکٹھے کر کے انھیں اقتدار سے بے دخل کر نا رہ گیا ہے۔ حکومت پر قبضہ کرنے کا جنون ذہنوں میں بھر جائے تو پھر ملکی سرحدوں کی حفاظت کا فرض پورا کرنا ممکن نہیں رہتا۔ کو ئی لاکھ برامانے لیکن برا ماننے سے سچائی تو نہیں بدل سکتی اور سچائی یہی ہے کہ فوجی جنتا ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ دو مئی کو ایبٹ آباد میں ایسا ہی ہوا تھا۔ امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو اعتماد میں لئے بغیر اپریشن کر کے اسامہ بن لادن کو قتل کردیا اور پھر اس کی لاش کو سمندر کی بے رحم لہروں کے حوالے کر دیا تا کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ۔ دو مئی کو پاکستانی سرزمیں پر امریکی دھاوا پاکستان کی خود مختاری پر سنگین حملہ تھا لیکن ہم نے وہ کڑوا گھونٹ بھی پی لیا اور امریکہ کو پھر بھی کو ئی واضح پیغام نہ دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر شجاح پاشا پر بڑا سخت دباؤ تھا اور اسکے استعفےٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا لیکن پھر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی دانش سے صورتِ حال کو خراب ہو نے سے بچا لیا اور یوں جنرل شجاع پاشا مستعفی ہو تے ہوتے رہ گئے۔ چھبیس نومبر کو سلا لہ چیک پوسٹ پر حملے نے ایک دفعہ پھر ہماری جگ ہسا ئی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاک فوج کی جراتوں کو جس طرح اس واقعے نے زک پہنچائی ہے وہ تصور سے باہر ہے۔ اسمیں شک وشبہ کی مطلق کوئی گنجائش نہیں کہ ہم سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ اقتدار پر شب خون کی واردات پہلی ترجیح بن جائے تو پھر پیشہ وارانہ مہارت شدید متاثر ہوتی ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی کا یہ حال ہے کہ دشمن ہماری سرحدی چوکیوں کو تباہ و برباد کر کے چلا جاتا ہے اور ہمیں خبر تک نہیں ہوتی کہ اتنا اہم واقعہ رونما ہو گیا ہے۔ ہمیں اس وقت پتہ چلا جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔لیکن ہمیں پھر بھی ضد ہے کہ ہم تیرِ نظر دیکھیں گئے زخمِ جگر دیکھیں گئے۔

کیا یہ چھوٹا واقعہ ہے کہ نیٹو کی افواج نے بمباری کر کے ہمارے چھبیس جوانوں کو شہید کیا ہے جس نے افواجِ پاکستان کے مورال، دبدبے اور نام پر بد نما دھبہ لگا دیا ہے۔ پاکستان نے بار ہا یہ اعلان کیا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں نہیں ہے لیکن پھر دنیا نے ٢ مئی کو دیکھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں موجود تھا۔ اپنے سراغ رسانوں کے ذریعے امریکہ نے اسامہ بن لادن کا موجودگی کا تعین کرنے کے بعد تنہا اپریشن کا فیصلہ کیا کیونکہ اس سے قبل امریکہ نے جب بھی پاکستان کو اعتماد میں لیکر کوئی اپریشن کرنے کی کوشش کی وہ ناکامی سے ہمکنار ہوئی کیونکہ پاکستان اس اطلاع کو صفِ عدو تک پہنچا دیتا تھا اور یوں اپریشن دھرا کا دھرا رہ جا تا تھا لیکن دو مئی کو امریکہ نے خاموشی سے تنِ تنہا سب کچھ کرنے کا فیصلہ کر کے پاکستان کی خود مختاری کو پائوں تلے روندھ ڈالا ۔ پاکستان نے ہمیشہ سچ کو چھپانے کی کوششیں کی ہیں جسکی وجہ سے دنیا ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ القاعدہ کا سب سے بڑا راہنما اسامہ بن لادن ہمارے ہی گھر سے بر آمدہوا تھا اور ہم اسکی موجودگی سے مسلسل انکار کر رہے تھے۔ جھوٹ کی بھی کوئی حد ہو تی ہے لیکن ہم نے ساری حدیں عبور کر رکھی تھیں ۔

امریکہ نے اسامہ بن لادن کی موجودگی کو کنفرم کیا اور جب ہر شہ کی منصوبہ بندی ہو گئی تو پھر امریکی کما نڈوز نے ڈائرکٹ ایکشن کر کے اسامہ بن لادن کو قتل کر دیا اور پاکستان کا ایک ایسا چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کی جو دھشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ہمارے ہمسائے بھارت نے اس بات کو بڑا اچھالا کہ پاکستان دھشت گردی کو پروان چڑ ھا رہا ہے لہذااسکے ہاں چھپے ہوئے دھشت گردوں کے اڈوں پر ہمیں بھی بمباری کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمیں انکی سرگرمیوں سے خطرہ ہے لیکن امریکہ نے اس حد تک جانے سے گریز کیا لیکن اگر ہماری حالت یہی رہی تو پھر وہ صورتِ حال بھی پیدا ہو سکتی ہے جب امریکہ بھارت کو ایسا کرنے کی اجازت مرحمت فرما سکتا ہے لہذا ہمیں اپنی اس روش اور سوچ میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی۔

تحریر : طارق حسین بٹ(چیرمین پاکستان پیپلز ادبی فورم یو اے ای)

 

Share this:
Tags:
america check post Nato Attack pakistan taliban سلالہ چیک پوسٹ طالبان نیٹو حملے
Previous Post پاکستان دہشت گردی اوراسلام دشمن عناصر کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے:چوہدری عابد رضا
Next Post احتساب بیورو چوہدری مشتاق کیخلاف انتقامی کاروائی بند کرے:چوہدری محمد فاضل

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close