
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، اس کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر کوششیں کی جانی چاہئیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہرطبقہ پریشان ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو سر جوڑ کر ایک طویل المدت پالیسی بنانا ہو گی۔
