گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آج دسویں سالانہ مقابلہ حسن نعت صبح 9بجے منعقد ہو گا ، یہ مقابلہ حسن نعت بفیضان فخر المشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی منعقد ہو رہا ہے ، جس کی صدارت ڈاکٹر پروفیسر احمد حسین قریشی قلعداری تمغہ امتیاز پاکستان کرینگے۔
خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے ، اس مقابلہ حسن نعت کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ثمینہ فخر پگانوالہ ، ممبر صوبائی اسمبلی قمر عامر چوہدری ، بیگم حاجی عمران ظفر ، بیگم حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ہونگے ، پہلا انعام 5ہزار روپے ، دوسر اانعام 3ہزار روپے ، تیسرا انعام 2ہزار روپے اور چوتھا انعام 1ہزار روپے ہو گا ، خواتین کیلئے پردے اور لنگر کا خصوصی انتظام ہو گا۔
