Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ذمہ داری کا تعین

August 30, 2012August 30, 2012 0 1 min read
Parliament of Pakistan

پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنانے کا ایک ہی سنہری اصول ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر شخص کو آئین ، قانو ن اور انصاف کے ترازو میں تولا جائے اور ایسا کرتے وقت کسی سے کوئی رو رعائت نہ برتی جائے۔ہر وہ شخص جو گناہ گار ثابت ہو جائے اسے اس کے گناہوں کے مطابق سزا دی جائے تا کہ کسی دوسرے کو جرم و گناہ کا ارتکاب کرنے کی ہمت نہ ہو سکے۔ کامراائر بیس پر تحریکِ طالبان کا تازہ حملہ ایک نئی سازش کا عندیہ دے رہا ہے۔ یہ تو نیرے فوجی جوانوں کی جرائتیں تھیں جھنو ں نے تحریکِ طالبان کی گہری سازش کو اپنی جان کی بازی لگا کر ناکام بنایا وگرنہ تحریکِ طالبان نے تو ہمیں نقصان پہنچانے ور رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

Tehrik-e-Taliban Pakistan
Tehrik-e-Taliban Pakistan

حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ تحریکِ طالبان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید بھی کرتے ہیں ۔ہماری مذہبی جماعتوں کی کوتاہ نظری تو ملا خطہ کیجئے کہ وہ پھر بھی اس حقیقت کا ادراک نہیں کر رہیں کہ تحریکِ طالبان کے خلاف اپریشن کیا جا نا ضروری ہے تا کہ پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے اور امن و امان کے مسئلے سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ مذہبی جماعتو ں کی تو دلی آرزو ہے کہ حالات ایسے ہی دگرگوں رہیں تا کہ اسلامی تعلیمات کے پرچار کیلئے انھیں بہتر مواقع میسر آسکیں۔تحریکِ طالبان کی مبینہ کاروائیاں روکنے کیلئے ہم نے سلالہ چیک پوسٹ قائم کی تھی تاکہ طالبان پر گہری نظر رکھی جا سکے لیکن بد قسمتی سے نیٹو افواج نے ٢٦ نومبر ٢٠١١ کو سلالہ چیک پوسٹ پر فضائی حملہ کر کے ٢٦ فوجی جوانوں کو شہید کر دیا جس پر پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔یہ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ تھا جس سے صرفِ نظرنہیں کیا جا سکتا تھا لہذا پاکستان نے اس واقعے پر بڑا سخت ردِ عمل ظا ہر کیا اور نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ کر کے امریکہ اور نیٹو اقوام کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ اہم سوال یہ تھا کہ اگر اسی طرح ہماری چیک پوسٹوں پر جارحانہ کاروائیاں ہوتی رہیں تو بھر بحثیتِ قوم ہماری غیر ت و حمیت خا ک میں مل جائیگی اور ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیںرہیں گئے لہذا اس پر سخت ردِ عمل دکھانا ضروری تھا ۔

امریکہ سے اس واقعے پر معافی کامطالبہ اپنے قومی تشخص اور آزادی پرلگنے والے بد نما داغ سے بچنے کی ایک کوشش تھی جسے امریکہ نے بڑے حیل و حجت کے بعد تسلیم کیا۔ لیکن اہم سوال یہ ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ جیسا واقعہ کیوں پیش آیا ؟کیا ہم اپنے دفاعِ وطن کی ذمہ داری سے غا فل تھے یا جن لوگوں کو یہ اہم فریضہ سونپا گیا انھوں نے اس میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا؟یہ بھی ممکن ہے کہ ہم نے اپنے طور پر یہ فرض کر لیا ہو کہ ہماری مغر بی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہمیں وہاں سے کسی قسم کی جارحیت کا کوئی شائبہ نہیں ہے لہذا میٹھی نیند سو لیا جائے۔ پاکستانی قوم یہ جاننے کا حق رکھتی ہے کہ دفاعِ پاکستان کا ذ مہ دار کون ہے؟

Pakistan Army
Pakistan Army

کیا فوج کا کام ملکی سر حدوں کی حفا ظت کرنا نہیں ہے ؟ اگر واقعی یہ انہی کا کام ہے تو پھر دفاعِِ وطن سے غفلت کی سزا بھی تو ہوتی ہے ۔ کیا دفاعِِ وطن سے غافل ہونا غداری کے جرم کا ارتکاب نہیں ہے؟حقیقت کچھ بھی ہو ہمیں اس واقعے کے تمام پہلو ئوں کا جائزہ لے کر ذ مہ داروں کا تعین کرنا ہے تا کہ خطا کاروں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ اگر چہ پاکستان میں فوجی قیادتوں کی جواب دہی کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے لیکن ہمیں اس جانب سنجیدگی سے سوچنا ہو گا تاکہ فوجی قیادتوں کو بھی احساس ہو جائے کہ انکا محاسبہ ہو سکتا ہے۔ہر وقت سیاسی قیادتوں کو ہی نوکِ شمشیر پر رکھنے کی روش ختم ہو جانی چائیے بلکہ دوسرے تمام اداروں کو بھی جوابدہی کے لئے تیار رہنا چائیے تاکہ بحثیتِ قوم اپنا بہتر تشخص اجاگر کر سکیں اور یہی وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔ ٢ مئی کو بھی امریکہ نے ایبٹ آباد میں ایک اپریشن کیا تھا اور اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کراچی نیول بیس اور جی ایچ کیو پر حملے اسی نوعیت کے واقعات ہیں جن میں ہماری فوجی قیادت کو ہزیمت اٹھا نی پڑ ی تھی ۔

دفاعِ پاکستان کے تناظر میں حا لیہ برسوں میں فوجی قیادت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ۔ اسکی وجہ اگر یہ ہے کہ فوجی جنتا دفاعِ وطن سے زیادہ سیاسی معاملات میں دلچسپی لے رہی ہے اور جمہوری حکومتوں کی الٹ پلٹ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر رہی ہے تو فوجی جنتا کو اپنے اس کردار پر غور کرنا ہو گا ۔ ملکی معاملات چلانا سیاستدانوں کا کا کام ہے اور فوجی جنتا کو چائیے کہ وہ انھیں یہ کام آزادی کے ساتھ سر انجام دینے دے ۔ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا اور اس ملک کی سالمیت کا دفاع کرناہے اور یہی فر یضہ انہیں سر انجام دینا چائیے کیونکہ اسی فریضے کی بجا آوری پر قوم انھیں سر آنکھوں پر بٹھا تی ہے اور انکی عظمتوں کے گیت گاتی ہے لیکن انتہائی اہم سوال یہ ہے کہ کیا فوجی جنتا اپنے ان پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری میں سر خرو ہے؟ فوجی قیادت کو اس اہم سوال کا جوب دینا ہو گا کیونکہ اسی سوال کے جواب پر پاکستان کی بقا،دفاع،سالمیت استحکام اور جمہوریت کا دارو مدار ہے۔۔

یہ بات ساری دنیا کے علم میں ہے کہ خارجہ امور اور دفاعی امور مکمل طور پر آرمی کے کنٹرول میں ہیں اور ان میں حکومت کی رائے کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سارے اہم فیصلے آرمی چیف کرتے ہیں اور اس میں حکومت بالکل مداخلت نہیں کرتی اور اگر میں یہ کہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آرمی چیف کے اشاروں پر تیار ہوتی ہے توبے جا نہ ہوگا۔ نیٹو کی سپلائی کی بندش کا فیصلہ بھی آر می چیف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیاتھا اور اسے کھولنے کا حکم بھی انہی کی رائے کے مطابق صادر ہوا تھا ۔وقت آگیا ہے کہ حکومت خا رجہ امور کے فیصلے خود کرے تا کہ حکومتی پالیسی سازی میں فوجی مداخلت کے امکانات کم سے کم تر ہو جائیں ۔ شروع شروع میں حکومت کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا لیکن آخرِ کار حکومت فوجی جنتا کے خوف کے سائے سے باہر نکل آئیگی جو کہ جمہوری رویوں کی مضبوطی کی غماض ہو گی۔

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کسی ایک حکومت کو اس ضمن میں پہل کرنی ہو گی۔ عوامی جماعت ہو نے کے ناطے پی پی پی کو اس اہم کام کا آغاز کرنا ہو گا اور اس مشکل مشن کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا۔اسٹیبلشمنٹ کی جماعتوں سے اس کارِ خیر کی توقع رکھنا بنجر زمین میں فصل اگانے کی آس لگانے کے مترادف ہو گا۔ان سیاسی جما عتوں کی تو ساری سیاسی زندگی فوجی جنتا کی نرسری سے شروع ہو کر وہی پر ختم ہو جاتی ہے۔فوجی جنتا ہی انھیں سیاست میں لاتی ہے اور وہی انھیں اقتدار کے ایوانوں میں اہم رول بھی عطا کرتی ہے۔ ایسے سیاستدانوں کی عوام میں پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہو تی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے سہاروں پر سیاسی رول ادا کرنے والے یہ سیاستدان فوجی جنتا سے کہاں الجھ سکتے ہیں۔

فوجی جنتا کے نام پر تو ان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں لہذا ان سے یہ توقع رکھنا کہ وہ آزادا نہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھیں گئے احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہو گا۔پی پی پی ایک ترقی پسند جماعت ہے اور عوامی جذبات و احساسات کی حقیقی ترجمان ہے لہذا اس مشکل کام کو کرنے کا مشکل فریضہ اسے ہی انجام دینا ہو گا اور وہ یہ کام بخوبی کرسکتی ہے کیونکہ اسکی تاریخ عوامی حقوق کی جنگ لڑتے ہو ئے گزری ہے۔ پارلیمنٹ میں ملک کی ساری جماعتوں کی نمائندگی ہو تی ہے لہذا ان جماعتوں کی سفارشات کی روشنی میں جو بھی خا رجہ پالیسی تشکیل پائیگی وہ قومی امنگوں کی ترجمان ہو گی اور فو جی جنتا کے اثر سے آزاد ہو گی ۔ دیکھنا ہے کہ پی پی پی اپنے اس مشن میں کہاں تک کامیاب ہوتی ہے

Parliament of Pakistan
Parliament of Pakistan

پارلیمنٹ عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر آتی ہے اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے لہذا اسے ہی قانون سازی اور پالیسی سازی کا مکمل ا ختیار ہوتا ہے ۔ ریاست کے تمام ادارے اپنی اپنی حدود و قیود میں رہ کر حکومت کی معا ونت کرنے کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں لیکن پالیسی سازی کا اختیار انھیں بالکل نہیں ہو تا پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا کام ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم پارلیمنٹ کی اکثریت کا منتخب نما ئندہ ہونے کی حیثیت سے فیصلے کرنے کا مجاز ہو تا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی اس لحاظ سے منفرد حیثیت کے مالک تھے کہ پاکستانی تاریخ میں وہ پہلے وزیرِ اعظم تھے جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے اور جن پر پوری پا رلیمنٹ نے اظہارِ اعتماد کیا تھا ۔ پورے ہائوس کے اعتماد کی وجہ سے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی تھی ہے کہ وہ ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ہر جماعت یہ محسوس کرے کہ وزیرِ اعظم انھیں اعتماد میں لے کرفیصلے کرتے ہیں۔

امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوم کی امنگوں کی وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جس موثر انداز سے ترجمانی کرکے بون کانفرنس کا با ئیکاٹ کیا تھا وہ قابل ستائش تھا ۔شمسی ائر بیس کا امریکی فوجوں سے خالی کروانا ایک ایسا بڑا واقعہ تھا جس پر سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو داد و تحسین سے نوازا جانا انتہائی ضروری ہے۔ کئی سالوں کے انتظار کے بعد شمسی ائر بیس پر پاکستانی پرچم کو لہر اتے دیکھ کر قوم کی شادمانی اور مسرتو ں کا اندازہ لگا نا چنداں دشوار نہیں تھا ۔ شمسی ائر بیس کو خالی کروانا بڑے د ل گردے کا کام تھا اور سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واقعی ایسا کر کے بڑی جرات کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے پوری قوم ان کی صلاحیتوںکی معترف ہو گئی تھی ۔

نیٹو سپلائی کی بندش سب سے مشکل کام تھا لیکن موجودہ حکومت نے یہ ناممکن کام بھی کر دکھایا۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کیلئے حکومت کا یہ انداز بالکل نیا اور غیر متو قع تھا جس کی انھیں بہت تکلیف تھی اور بڑے ترلے منتوں کے بعد نیٹو سپلائی کا بحالی کا مرحلہ سر ہو ا تھا ۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کو ان کی اوقات یاد دلا نے کیلئے نیٹو کی سپلائی روکنا انتہائی ضروری تھا تا کہ مستقبل میں وہ ہماری سرحدوں پر سلالہ چیک پوسٹ جیسی بزدلانہ کاروائی کرنے کا تصور نہ کر سکیں ۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ایک سازش کے تحت اسی با جرات زیرِ اعظم کو توہینِ عدالت کے جرم میں وزارتِ عظمی سے فارغ کر دیا گیا جس سے موجودہ حکومت کی بے بسی اورچند مخصوس ادراروں کا اپنی حدود سے تجاوز کرنے کا با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔۔۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

۔،،،۔۔ ذمہ داری کا تعین ۔۔،،،۔۔
طارق حسین بٹ(چیرمین پیپلز ادبی فورم یو اے ای )

TARIQ BUTT (LOGO)
TARIQ BUTT (LOGO)

Share this:
Tags:
Nato supply pakistan parliament responsibility TARIQ BUTT تعین چیرمین ذمہ داری طارق نیٹو سپلائی
Previous Post گجرات مکمل کی خبریں 29-08-2012
Next Post پیر افضل حسین شاہ کے ختم چہلم سے امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری خطاب
Pir Mohammad Afzal Qadri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close