گجرات (جی پی آئی) رائس ملزاونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے انتخابات 27ستمبر 2012ء کو ہونگے ، اس بات کا فیصلہ رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری محمد سلیم آف سلیم رائس ملز نے کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن میں حصہ لینے اور درخواستیںجمع کروانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2012بروز ہفتہ ، درخواستیں واپس لینے کی آخری تاریخ 17ستمبر بروز سوموار ، اور امیدواروں کی ختمی لسٹ 19ستمبر 2012کو شائع کی جائے گی ، درخواستیں رائس ملز اونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے دفتر قمر سیالوی روڈ گجرات میں صبح ساڑھے دس بجے سے 4بجے سہ پہر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن ممبران کے واجبات بقایا ہیں وہ 10ستمبر تک رائس ملز کے آفس میں جمع کروا دیں ، واجبات جمع نہ کروانے والے ممبران کو ووٹ کے استعمال کا حق حاصل نہ ہو گا ، 12ستمبر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی جائے گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
