
بارسلون : (جیو ڈیسک) سپین کے رافیل ندال نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر ساتویں بارسلونا اوپن ٹائیٹل جیت لیا۔ عالمی نمبر دو رافیل ندال نے اپنے ہم وطن عالمی نمبر تین ڈیوڈ فیرر کو سات چھ، سات ایک اور سات پانچ کے فرق سے دو گھنٹے اور چالیس منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔
