
وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے راولپنڈی اورکوہاٹ کے درمیان ٹرین سروس کا افتتاح کردیا۔ ٹرین کوہاٹ کے لئے روزانہ ساڑھے تین بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوگی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ ریلوے کو 400 انجن بروقت فراہم کردئیے جاتے توآج ادارے کی صورتحال مختلف ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ انکے خاندان کا ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
