
راولپنڈی کینٹ کے علاقے کامران مارکیٹ میں قائم حساس ادارے کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو فوری طور پر طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
امدادی کارکنوں کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم دفتر کے ایک کمریمیں موجود سامان جل کرخاکستر ہو گیا۔
