گجرات : دی گجرات پروگریسو لائنز کلب کے زیر اہتمام آج مورخہ 21مارچ کو رحمت ہسپتال فوارہ چوک گجرات میں آٹھ روزہ فری آئی کیمپ لگایا جائے گا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد فری اپریشن ، فری ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی ، اس آئی کیمپ میں نواز شریف میڈیکل کالج کے آئی اسپشلسٹ ڈاکٹر پروفیسر ضیاء غفار مریضوں کا چیک اپ کریں گے ، یاد رہے کہ اس آئی کیمپ کا افتتاح ممتاز سیاسی سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب بٹ اپنے ہاتھوں سے کریں گے اور یہ کیمپ آٹھ دن تک جاری رہے گا ، اس آئی کیمپ میں روزانہ اڑھائی سے لیکر رات 9بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائیگا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
