گجرات (جی پی آئی) رضا اینڈ شاری موٹرز میں لکی کمیٹی کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی صدر رائس ملز ایسوسی ایشن مہر حبیب بسوی اور سینئر صحافی عامر چوہدری تھے ، اس موقع پر کمیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل کا انعام شادیوال کے ارسلان ولد محمد ارشد نے حاصل کیا ، دوسرا انعام سمیع اللہ نے ڈی وی ڈی جبکہ تیسرا انعام حسن رضا نے ٹی وی حاصل کیا ، اس موقع پر محمد آصف مہر ، مہر سکندر ، ملک مشتاق احمد و دیگر بھی موجود تھے ، 2500روپے میں ٹیلی ویژن و دیگر انعامات دئیے گئے ۔
