گجرات (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید احسان اللہ شاہ نے بھنڈ گراں میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضان صبر ہمدردی کا مہینہ ہے۔نبی اکرم ۖ کی رمضان المبارک میں فیاضی کا یہ عالم ہوتا تھا کہ آپ سب کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کر ڈالنے کے لیے کمر بستہ رہتے۔آپ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے اللہ تعالیٰ نے اس کے سارے گناہ معاف کر دیے ۔رمضان کے تینوں عشروں میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر فضل فرماتا ہے۔پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت ، تیسرا عشرہ آتش دوزخ سے نجات کا عشرہ قرار دیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
