گجرات : ساؤتھ افریقہ کے شہر کیرولینا میں کالوں نے پاکستانیوں کی 32دوکانیں لوٹ لیں اور فرار ہو گئے ، گن پوائنٹ پر لوٹے گے سامان کی مالیت تقریباً18کروڑ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے ، ساؤتھ پولیس کالوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ، بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم گجرات کے تاجر ندیم مکیانہ ، لاہور راور ساہیوال کے رہائشی پاکستانیوں کی32دکانیں گزشتہ روز کالوں کے ایک گروپ نے گن پوائنٹ پر لوٹ کر ان میں موجود کروڑوں روپے کا سامان چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ کالے جاتی دفعہ پاکستانیوں کو یہ بھی وارننگ دے گئے اگر تم نے پولیس کو بتایا اور دوبارہ دوکانیں کھولی تو جان سے مار دیں گے ، پاکستانیوں نے اپنی دکانیں بند کر کے ساؤتھ افریقہ کے دوسرے شہر میں پناہ لے لی ہے اس سلسلہ میں سائوتھ پولیس بھی بے بس ہو چکی ہے ، یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ساؤتھ کالوں نے ایک شہر کی پوری دوکانیں لوٹ لینے کے بعد انہیں آگ بھی لگا دی اور دکانوں سے کروڑوں روپے سامان بھی چھین لیا ہے ، ساؤتھ افریقہ میں زیادہ نشانہ پاکستانیوں کو بنایا جاتا ہے ، پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
