
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود کو کرپشن کے نئے الزامات کا سامنا ہے۔ ایہود اولمرٹ پر یروشلم میں زیر تعمیر لگژری پلازہ کی تعمیر کے لئے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیلوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم نے عمارت کی تعمیر کے لئے لاکھوں ڈالرز رشوت وصول کی۔
ایہود المرٹ کے خلاف کرپشن کے کئی مقدمات پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
