
سرگودھا میں پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر لاکھوں روپے مالیت ریلوے کا چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا چوری کئے گئے ریلوے ٹریکس ٹرک کے ذریعے شہر کے باہر منتقل کیا جا رہا تھا، پولیس نے گل والہ چوک پر چیکنگ کے دوران ٹرک قبضے میں لے لیا۔ ڈرائیور کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
