
پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر بھارتی ماہی گیروں کی دو کشتیاں پکڑ کر بارہ ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیرپاکستانی سمندری حدود سے اعلی معیار کی مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ماہی گیروں کا کام متاثر ہوتا ہے۔ بھارتی مچھیرے اس کام کے لئے اکثرپاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
