
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کوآج رات بارہ بجے سے دو دن کیلئے بند کردیا جا ئیگا۔
زمزمہ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے مزاکرات کے بعد اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
