
اسلام آباد (جیوڈیسک) اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا معاملہ اٹارنی جنرل تک محدود رکھنا چاہیے تھا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر عدالت غلطی تسلیم کر لے تو درمیانی راستہ نکل سکتا ہے ۔
