
بلوچستان کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے سرکاری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ اہلکار سوئی کے قریب گیس تنصیبات کی نگرانی کررہے تھیکہ نامعلوم افراد نے اچانک خودکار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں سوئی کے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
